سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق

Mar 09, 2025 | 10:14:AM
 سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوارالحق)صوابی میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے  بھائی  ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، واقعہ گاؤں احد خان کلے میں پیش آیا،پولیس کے مطابق شکیل احمد خان پر  گھر کے سامنے فائرنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو ہمسائے نے فائرنگ سے قتل  کر دیا، ڈی پی او صوابی محمد اظہر کے مطابق ملزم نے پہلے والد کو قتل کیا ، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کیلئے گئے تھے ، بیچ بچاؤ کے دوران شکیل خان خود بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئے ۔

مزید پڑھیں:نارووال،بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ ،خواجہ سراء  گورو کو چیلے نے گولی مار دی

پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر نشے کا عادی اور دماغی توازن بھی مکمل طور پر درست نہیں ، ملزم کی گرفتاری جلد یقینی بنائی  جائے گی۔

دوسری طرف وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوابی میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مشتاق احمد خان سے اظہار تعزیت کیا ہے،انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزادی جائے گی ۔