تکنیکی و آپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونیوالی 11پروازیں منسوخ

Mar 09, 2025 | 10:27:AM
تکنیکی و آپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونیوالی 11پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی 11پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524 اور526شامل ہیں۔

کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور123 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صوابی :سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق

کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلیو کی پرواز 208،کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 402 اورکراچی سے بحرین جانے والی گلف ایئر کی پرواز جی ایف 753 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔