کریتی سینن نے الو ارجن کےساتھ فلم کرنے کی خواہش کااظہارکردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بالی ووڈکی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے الو ارجن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کااظہارکردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن اپنی ہالیہ فلم"دو پتی"میں اپنی اداکاری کے لیے انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے لیے خاصی پُرامید ہیں،ان کاکہناہے کہ وہ شروع میں اس فلم کے لیے خاصی پریشان تھیں بعد میں یہ فلم سب کو پسند آئی ہے۔
سینسر شپ پابندیوں کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ سینما پر ریلیز ہونے والی فلمز پر پابندیاں ہیں لیکن ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آنے والی فلمز پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہوتی، چاہے اس پر مواد بھارتی ہو یا غیر ملکی اس میں توازن ہونا چاہیے۔
اداکارہ کریتی نے اپنے نئے آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ فلم "تیرے عشق" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ آنند رائے اور دھنوش فلم کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں؟ اداکارنے وضاحت کردی
جب ان سے سوال کیاگیا کہ وہ کن شخصیات کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہیں گی؟تواس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ الو ارجن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں، اس کے علاوہ وہ فلم ساز ایس ایس راجہ ماؤلی کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔