انگریزی کیوں بولتے ہو،اردو کیوں نہیں بولتے؟ اعجاز اسلم کا محمد رضوان کو پیغام

Mar 09, 2025 | 14:52:PM
انگریزی کیوں بولتے ہو،اردو کیوں نہیں بولتے؟ اعجاز اسلم کا محمد رضوان کو پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار اعجاز اسلم نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو انگریزی سیکھنے اور قومی زبان میں گفتگو کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اعجازاسلم  نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کرکٹر محمد رضوان آئی سی سی ایونٹس میں غیر معیاری انگریزی بولتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں ان کو پیغام میں کہوں گا کہ آپ انگریزی کیوں بولتے ہیں؟ پہلے اسے سیکھ لو، اردو کیوں نہیں بولتے؟ اپنی قومی زبان میں بات کرنے میں کیا برائی ہے؟ آپ کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:کریتی سینن نے الو ارجن کےساتھ فلم کرنے کی خواہش کااظہارکردیا

اعجاز اسلم کے اس بیان پر بہت سے لوگوں نے ان کی حمایت اور محمد رضوان پر تنقید کی ہے جبکہ متعدد صارفین نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ رضوان کو اپنی قومی زبان کے ساتھ وفاداری برتنی چاہیے، جبکہ ایک مداح نے تو مذاق میں کہا کہ رضوان کو بجائے انگریزی کے پشتو بولنی چاہیے۔