ملتان؛پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، شہری پریشان

Mar 09, 2025 | 19:14:PM
ملتان؛پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، شہری پریشان
کیپشن: پھل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سہیرااحمد)ملتان میں ماہ رمضان میں خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، جس سے شہریوں کی قوت خرید جواب دے گی۔

اولیا کرام کے شہر ملتان میں موسمی پھلوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان سے قبل 150 روپے فی کلو میں ملنے والی سٹرابری کی قیمت 600 روپے کر دی گئی ہے ، مالٹوں کی قیمت 120 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 روپے کر دی گئی جبکہ انارکی قیمت 400 روپے کلو سے بڑھ کر 600 روپے فی کلو ہو گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں پھلوں کا استعمال ناممکن ہو گیا ہے ، روزوں کے دوران پھلوں کی قیمتیں کم ہونی چاہیے مگر یہاں معاملہ برعکس ہے ، عام آدمی افطاری کے وقت پھل خرید کر استعمال نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی نیوزی لینڈ کے 251رنز کے جواب میں شانداربیٹنگ ، بغیر کسی نقصان کے کتنے رنز بنا لئے؟شائقین خوش