یوزویندر چہل اور آر جے مہوش سٹیڈیم میں ساتھ میچ دیکھتے پکڑے گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے دوران دبئی میں ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے درمیان رومانوی تعلقات کی قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئیں۔
خاص طور پر اس وقت جب یوزویندر چہل نے حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ اور کوریوگرافر دھنشری ورما سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔چہل اور آر جے مہوش کی سٹیڈیم میں موجودگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
دونوں کو بھارتی ٹیم کے حق میں جوش و خروش کے ساتھ نعرے لگاتے اور جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا، ان کی ایک ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جنہوں نے مداحوں اور صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
تصاویر میں آر جے مہوش سفید ٹی شرٹ اور سیاہ چشمے میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ یوزویندر چہل سیاہ جیکٹ اور میچنگ ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے۔
دونوں کو ایک ساتھ بیٹھے اور میچ میں مگن دیکھا گیا، ایک لمحے میں، یوزویندر چہل کو مہوش کے قریب جھک کر ان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے رشتے کو لے کر قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب آر جے مہوش اور یوزویندر چہل کے رشتے کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں، گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر بھی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، ان قیاس آرائیوں کے جواب میں، آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر وضاحت دی کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انجری کا شکار صائم ایوب سے متعلق اہم خبر آ گئی
مہوش نے لکھا تھا کہ اگر آپ کسی شخص کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں، تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ انہیں ڈیٹ کر رہے ہیں؟ معاف کیجیے، یہ کون سا سال چل رہا ہے؟
دھنشری ورما اور یوزویندر چہل کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے اس وقت شدت اختیار کی جب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا۔
یاد رہے کہ یہ جوڑی دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی، ان کی ملاقات کووڈ-19 وبا کے دوران ہوئی تھی، جب چہل نے دھنشری سے ڈانس سیکھنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔
بعدازاں گزشتہ ماہ چہل کے وکیل نتن کے گپتا نے ایک باضابطہ بیان میں طلاق کی تصدیق کی، انہوں نے کہا کہ مسٹر چہل اور مسز ورما نے باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، یہ معاملہ فی الحال عدالت میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنزٹرافی؛فاتح ٹیم کو 22لاکھ 40ہزار ڈالر ملیں گے ،پاکستان کو ہار کر بھی کتنی رقم ملے گی؟حیران کن خبر آ گئی