پنجگور:حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3افراد جاں بحق

Mar 09, 2025 | 23:19:PM

(عیسیٰ ترین) بلوچستان کی علاقے گوارگو کاٹاگری کے مقام پر نامعلوم افراد نے حجام کی دوکان پر فائرنگ کی  جس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجگور تحصیل گوارگو کاٹاگری کے مقام میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کی ، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی شناخت  عبد الستار ولد بجار ،زبیر احمد سکنہ اورمحمد زمان ولد محمد خان کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

لیویز کے مطابق  مقتولین کاٹاگری میں نائی کے دوکان پر  کام کرتے  تھے،  تینوں افراد دکان میں بیھٹے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جو تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،لیویز مزید کاروائی کررہی ہے،جاں بحق افراد میں سے2کا تعلق سندھ کے علاقے میر پور خاص،تیسرے کا تعلق جیکب آباد سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میو ہسپتال میں انجکشن کا ری ایکشن,خاتون جاں بحق 16مریض متاثر

مزیدخبریں