9مئی تاریخ کا سیاہ ترین ہی نہیں بلکہ دو سوچوں کو الگ الگ کر دینے والا دن ہے، وزیراعظم

May 09, 2024 | 00:14:AM
9مئی تاریخ کا سیاہ ترین ہی نہیں بلکہ دو سوچوں کو الگ الگ کر دینے والا دن ہے، وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہی نہیں بلکہ یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کردینے والا دِن ہے۔

9 مئی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام جاری کر دیا، وزیراعظم نے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ‏9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کردینے والا دِن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل سمز کی بندش پر ٹیلی کام سیکٹر کا بھی مؤقف آ گیا

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ، محب وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دِل میں ریاستی مفادات کا کوئی دردہے نہ آنکھ میں قومی یادگاروں، ریاستی اداروں، آئین، قانون کے لئے کوئی عزت وشرافت ہے۔

 

سانحہ 9 مئی پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وعدہ ہے ارض پاک، عظیم شہدا، اُن کے ورثااور قوم سے ، 9 مئی پھر کبھی نہیں، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینا ہے۔