(ویب ڈیسک) ایپل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کمپیوٹنگ کیلئے تیار کی گئی نئی چِپ کا حامل اپنا نیا آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا۔
کمپنی کی جانب سے میک لیپ ٹاپ کے بجائے ٹیبلیٹ میں اس چپ کو متعارف کرانے کا مقصد ایپ بنانے والوں کو اے آئی سے متعلقہ سافٹ ویئر بنانے کے لیے آئندہ ماہ منعقد ہونے والی سالانہ سافٹ ویئر ڈیویلپر کانفرنس سے قبل سہولت فراہم کرنا ہے۔
ایپل کا کہنا تھا کہ آئی پیڈ پرو میں اپ گریڈڈ ڈسپلے ہوں گے۔ 11 انچ ماڈل کی قیمت 1000 ڈالر جبکہ 13 انچ ماڈل کی قیمت 1300 ڈالر ہوگی۔یہ ٹیب ایک ایم 4 چپ بمع ’نیورل انجن‘ آئیں گے۔ چپ کا یہ حصہ بالخصوص تحریر یا تصویر بنانے جیسے اے آئی فیچر کے لیے ضروری کمپیوٹنگ کےلیے بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سانحہ 9 مئی:سیکیورٹی سخت،اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
ایپل کی چپس میں نیورل انجن کا آغاز 2017 سے ہوا ہے لیکن انٹیل اور کوالکوم جیسی حریف کمپنیاں مسابقتی ٹیکنالوجیز رکھتی ہیں جن کو پرسنل کمپیوٹر کے لیے نیورل پروسیسنگ یونٹس (این پی یوز) کہا جاتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ڈیوائس منگل کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرائی گئی۔