(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک دشمنی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا دن ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، سب جانتے ہیں 9 مئی کے واقعات کس کے اُکسانے اور کس کی ایما پر ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے گھر اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، 9 مئی کے واقعات انارکی پھیلانے اور فسطائیت کی گھناؤنی سازش تھے۔ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی مثال نہیں ملتی۔
مزید پڑھیں: سانحہ 9 مئی:سیکیورٹی سخت،اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے اور تمام پارٹیوں کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا۔