اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے 7 اور 8 مئی کو کوالالمپور میں مذہبی رہنماؤں کی بین الاقوامی کانفرنس 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی تعلیمات تمام افراد کی فلاح و بہبود کو فروغ دیتی ہیں اور علم و فہم کے حصول کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ امت مسلمہ کو اسلام فوبیا کے مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے روابط کو مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔تقریب کے موقع پر چوہدری سالک حسین نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور نائب وزیر اعظم احمد زاہد حامدی سے بھی ملاقات کی،دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے موجودہ بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
دورے کے دوران وفاقی وزیر نے محکمہ مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر حاجی محمد نعیم اور ملائیشیا کے حج ڈائریکٹوریٹ کے چیئرمین عبدالرشید حسین سے بھی ملاقات کی،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے عبدالرشید حسین کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔