امریکہ میں کیپیٹل جیل پرحملہ کرنے والوں کو 14 ،14 سال قیدکی سزائیں سنائی گئیں، اعظم نذیرتارڑ
ہم نے پارلیمنٹ اورپی ٹی وی حملوں پرکچھ نہیں کیا، 9مئی واقعات کی منّصوبہ سازی کی لمبی داستان ہے:وفاقی وزیر قانون
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ تحریک عدم اعتمادکوامریکی سازش کانام دیکرسوشل میڈیاپرجھوٹاپروپیگنڈا کیاگیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نےکابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں کیپیٹل جیل پرحملہ کرنے والوں کو 14 ،14 سال قیدکی سزائیں سنائی گئیں، ہم نے پارلیمنٹ اورپی ٹی وی حملوں پرکچھ نہیں کیا، 9مئی واقعات کی منّصوبہ سازی کی لمبی داستان ہے۔
مزید پڑھیں: وکلاء تنظیموں کا کل صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزراء کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر اور شیری رحمان جبکہ مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں نگران وفاقی وزراء پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی،کابینہ اجلاس میں کمیٹی نے سفارش کی کہ قومی مفاہمت اورسیاستدانوں کوسنجیدگی سے کام کی ضرورت ہے،ملک کی ترقی کیلئے معاشی ترقی ضروری ہے۔
کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف ناقابل تردیدویڈیوزثبوت موجود ہیں,کمیٹی نے مقدمات کے جلدفیصلوں کیلئے قوانین میں تبدیلی کی سفارش کرتے کہا کہ سرکاری تنصیبات کی توڑپھوڑکوسنگین جرم قراردیاجائے۔