پی سی بی نے انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
کرکٹ بورڈکاکہنا ہے کہ انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں بورڈ قوانین کے منافی گفتگو کی،پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق سے متعلق تحقیقات جاری رکھے گا،پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ انضمام الحق نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ مزید کام نہیں کرنا چاہتے۔
یاد رہے کہ انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے 30اکتوبر کو استعفیٰ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی