اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

Nov 09, 2023 | 12:39:PM

(24نیوز) نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کا ملکی سالمیت و استحکام کے پیش نظر ماہ ستمبر سے اب تک ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز جاری ہے۔

یکم ستمبر سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 2039 میٹرک ٹن چینی، 198.355 میٹرک ٹن آٹا، 1823 میٹرک ٹن کھاد اور 0.899 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔

29 اکتوبر سے 5 نومبر کے دوران صرف پنجاب سے 149.686 میٹرک ٹن کھاد، خیبرپختونخواہ سے 1.102 میٹرک ٹن اور بلوچستان سے 5.851 میٹرک ٹن چینی جبکہ پنجاب سے 0.037، سندھ سے 0.099 اور بلوچستان سے 0.150 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں:  حوثی باغیوں کا یمنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ 

متعلقہ اداروں 29 اکتوبر سے 5 نومبر کے دوران اب تک ملک بھر میں 15 سے زائد کامیاب آپریشن سرانجام دے چکے ہیں،

واضح رہے کہ نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں