(ویب ڈیسک)بھارت میں مبینہ طور پر سیاست دان کی سموسوں کی پلیٹ کھانے پر پانچ پولیس اہلکار مشکل میں آگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سیاست دان کی گمشدہ سموسوں کی پلیٹ کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے، پانچ پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر سموسے کھانے پر کارروائی کا سامنا ہے۔بھارت میں سموسوں کی پلیٹ سرکاری استقبالیہ کا حصہ ہوتی ہیں۔
تاہم گزشتہ ماہ ہماچل پردیش میں شمالی ریاست کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو سرکاری دورے پر تھے اور ان کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
پانچ پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ کے سموسوں کی پلیٹ کھالی جس پر انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جواں سال بھارتی اداکار نیتن چوہان کی مبینہ خودکشی
غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے سموسوں کی پلیٹ کھانے کے الزام پر پانچ پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کرکے طرز عمل کی وضاحت کرنے کا کہا گیا ہے۔
پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد سینئر افسر ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔