سیما حیدر کے بعد ایک اور پاکستانی خاتون نے بھارتی شہری سے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سیما حیدر اور سچن مینا کی سرحد پار محبت کی کہانی ایک بار پھر تازہ ہوگئی جب ایک پاکستانی دلہن نے اتر پردیش میں ہندوستانی شہری کیساتھ نکاح کرلیا اور جلد ہی اپنے شوہر کے پاس پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی عندلیب زہرہ جونپور کے رہائشی محمد عباس حیدر کی محبت میں گرفتار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں جونپور میں ایک آن لائن نکاح ہوا جس میں سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ لاہور میں زہرہ کے گھر پر ایک ساتھ تقریبات کا آغاز ہوا۔
جوڑے کو روایتی شادی کی امید کی تھی، لیکن ویزا کے مسائل نے انہیں ڈیجیٹل فارمیٹ میں ڈھالنے پر مجبور کر دیا ، عباس اب اپنی نئی بیوی کے لیے ہندوستانی شہریت حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ وہ سسرال پہنچ سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت: کئی ہالی ووڈ اداکاراؤں کا امریکا چھوڑنے پر غور
ایک سال قبل، محمد عباس کے والد، مقامی بی جے پی کونسلر تحسین شاہد نے خوشگوار اتحاد کی توقع کرتے ہوئے شادی کا اہتمام کیا تھا، تاہم، جیسے جیسے شادی کی تاریخ قریب آئی، ویزا کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے خاندان کو بڑھتی ہوئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
معاملات کی پیچیدگیوں کو دیکھ کر پاکستان میں زہرہ کی والدہ شدید بیمار ہوگئیں، جنہیں ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔اس کے بعد شاہد نے نکاح آن لائن کرانے کا فیصلہ کیا۔