عمران خان سے ملاقات زیر غور نہیں، جے یو آئی

Nov 09, 2024 | 19:47:PM
عمران خان سے ملاقات زیر غور نہیں، جے یو آئی
کیپشن: جے یو آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات زیر غور نہیں اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔

اپنے بیان میں ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمت میں 8لاکھ روپےتک کمی