امریکا اور ترکیہ کی کوئٹہ میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت

Nov 09, 2024 | 20:49:PM
امریکا اور ترکیہ کی کوئٹہ میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)امریکا اور ترکیہ نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی مشن برائے پاکستان کی جانب سے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی مشن کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن پر 9 نومبر کے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے، ہم متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے تاکہ شہریوں اور فوجیوں کے خلاف ایسے دہشت گردانہ حملوں کو روکا جا سکے۔

دوسری جانب ترکیہ وزارت خارجہ نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے پر مذمتی بیان جاری کر دیا،ترجمان ترکیہ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم کوئٹہ کے ایک ٹرین سٹیشن پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں,
ہم پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں,ترجمان ترکیہ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،جے یو آئی نے بیان جاری کر دیا