اسلام آباد: وزارت خارجہ میں قونصلر خدمات 14 تا 17 اکتوبر معطل رہیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں قونصلر خدمات 14 تا 17 اکتوبر معطل رہیں گی۔
وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں قونصلر خدمات 14 سے 17 اکتوبر تک معطل رہیں گی، یہ اقدام شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کے اجلاس کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی آئندہ کسی بھی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے ، ہدایات جاری
تاہم وزارت خارجہ کے کراچی، لاہور، پشاور، اور گجرات میں موجود رابطہ دفاتر معمول کے مطابق بلا تعطل قونصلر خدمات فراہم کرتے رہیں گے، اسلام آباد میں خدمات کی معطلی کے دوران ان دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔