ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ

Oct 09, 2024 | 12:13:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کردیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم بی بی ایس کرنے والے طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کیا، نجی میڈیکل کالج کے طالب علم پی ایم ڈی سی رجسٹریشن کے لیے 15ہزار جمع کروائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نجی میڈیکل کالج کے طلبا کی رجسٹریشن فیس10 ہزار تھی سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طالبعلم 7ہزار روپے جمع کروائیں گے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے فیس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : "لو میرج" میں جو چارم ہے ، "ارینج میرج" میں وہ مزہ نہیں آتا، ڈاکٹر نبیلہ

مزیدخبریں