خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیکیورٹی کےاضافی انتظامات کر لئے گئے

Oct 09, 2024 | 17:30:PM

(عامر شہزاد) خیبر پختونخوا اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے جھگڑے کی تناظر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کرلئے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایوان میں داخل ہونے والے تمام افراد کی شناخت کی  جا رہی ہے،اسمبلی سیکیورٹی عملے کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کے بعدویٹرز پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسمبلی میں معاون خصوصی نیک محمد داوڑ اور پی ٹی آئی پی کے رکن اقبال وزیر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا

مزیدخبریں