پاکستان پوسٹ کے15دفاتر بند کرنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری

Oct 09, 2024 | 20:44:PM

(شعیب مختار)  حکومت پاکستان نے خسارے کا سامنا کرنے والے محکموں کو تالا ڈالنے کی منصوبہ بندی کر لی،پاکستان پوسٹ کے 15 پوسٹ آفس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

پوسٹ ماسٹر جنرل آفس کراچی  سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق خسارے کا سامنا کرنے والے 15 پوسٹ آفس بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، بند کئے گئے کراچی میں پوسٹ آفس میں نائٹ پوسٹ آفس بھی شامل ہیں،ضلع جنوبی کے5،ضلع وسطی کے 3 ،ضلع شرقی کے 6اور ضلع غربی کا ایک پوسٹ آفس بند کر دیا گیا،شیرشاہ کالونی پوسٹ آفس ، لی کوارٹر پوسٹ آفس ،بیچ لگثری پوسٹ آفس کو بند کر دیا گیا،بیچ لگثری ہوٹل نائٹ پوسٹ آفس ، جے ایم پی سی نائٹ پوسٹ آفس ،مومن آباد نائٹ پوسٹ کو بند کر دیا گیا۔ 

بحریہ ٹاؤن نائٹ پوسٹ آفس ،سمن آباد نائٹ پوسٹ آفس ،اعظم بستی پوسٹ آفس ،اختر کالونی پوسٹ آفس کو بند کر دیا گیا،قیوم آباد پوسٹ آفس ،قیوم آباد نائٹ پوسٹ آفس ،کاٹی پوسٹ آفس ،کاٹی نائٹ پوسٹ آفس ،اور اسلامک سینٹر پوسٹ آفس کو بند کر دیا گیا۔ 

بند ہونے والے پوسٹ آفس کے گریڈ 1 سے 10 تک کے  ملازمین کو صلاحیت کے مطابق دیگر پوسٹ آفس تعینات کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری صدر مملکت شکیل ملک دوبارہ 3سال کیلیے ایوان صدر میں تعینات

مزیدخبریں