سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ملاقات کی اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سرکاری خبرایجنسی ‘سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)’ کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ریاض میں ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی نے ملاقات کی اور ملاقات کے دورن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان اور عباس عراقچی نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور اس حوالے سے ہونے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، وزیرخارجہ فیصل بن فرحان، وزیرمملکت، کابینہ رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسعید بن محمد علی عائیبان بھی شریک تھے اور ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی اور ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل؟