چیف جسٹس کا توسیع لینے سے ایک بارپرپھرانکار،رانا ثناءاللہ کو میرے سامنے لے آئیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

چیف جسٹس نے صحافی کے سوال پر بڑا مطالبہ کردیا ،ایک ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ،جسٹس منصور علی شاہ اور اٹارنی جنرل موجود تھے۔ رانا ثنا اللہ نہیں تھے،صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

Sep 09, 2024 | 15:07:PM
چیف جسٹس کا توسیع لینے سے ایک بارپرپھرانکار،رانا ثناءاللہ کو میرے سامنے لے آئیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا توسیع لینے سے ایک بارپرپھرانکار ،صحافی نے سوال کیا  کہ  رانا ثنااللہ کاکہناہے، تمام ججز کی عمر بڑھا دی جائے،آپ توسیع لیں گے؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رانا ثنا اللہ کی بات کی تردید کر دی ۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ،جسٹس منصور علی شاہ اور اٹارنی جنرل موجود تھے۔ رانا ثنا اللہ نہیں تھے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں کسی قسم کی توسیع نہیں چاہتے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے کہا راناثناءاللہ کہہ رہے ہیں اگر تمام جج صاحبان کی عمر بڑھا دی جائے تو آپ بھی ایکسٹینشن لینے پر متفق ہیں، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیا رانا ثناءاللہ کو میرے سامنے لے آئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں اعظم نذیر تارڑ، جسٹس منصور علی شاہ اور اٹارنی جنرل موجود تھے، میٹنگ میں رانا ثناءاللہ موجود نہیں تھے، میٹنگ میں بتایا گیا تمام چیف جسٹس صاحبان کی مدت ملازمت میں توسیع کر رہے ہیں، میں نے کہا کہ باقیوں کی کر دیں، میں مدت ملازمت میں توسیع قبول نہیں کروں گا، مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ کل میں زندہ رہوں گا بھی یا نہیں۔

ضرورپڑھیں:پہلے بینچ دیکھ کر ہی بتا دیا جاتا تھا کہ کیس کا فیصلہ کیا ہو گا:چیف جسٹس آف پاکستان

ججز کے خط کا معاملہ سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے سے متعلق سوال پر چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا 6 ججز کے خط کا معاملہ کمیٹی نے مقرر کرنا ہے، جسٹس مسرت ہلالی ناسازی طبعیت کے باعث نہیں آرہی تھیں جس وجہ سے بینچ تشکیل نہیں پا رہا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اس بات کی وضاحت کر چکے ہیں کہ چیف جسٹس  اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے۔