پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے انٹر اپارٹی الیکشن پر انکوائری کا فیصلہ چیلنج کردیا 

Sep 09, 2024 | 19:23:PM
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے انٹر اپارٹی الیکشن پر انکوائری کا فیصلہ چیلنج کردیا 
کیپشن: پی ٹی آئی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی طرف سے انٹرا پارٹی الیکشن پر انکوائری کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ 

بیرسٹر گوہر خان سمیت تین عہدیداروں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف تحریک انصاف کے آفس پر چھاپے دوران لئے گئے سامان واپس نہ کرنے کے اقدام کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کا رویہ متعصبانہ ہے اور مکینکل احکامات جاری کیے جا رہے ہیں، درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی