جاوید بٹ قتل کیس: جیو فنسنگ میں مقدمے کے نامزد ملزمان کی موجودگی ثابت نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، جیو فنسنگ میں مقدمے کے نامزد ملزمان امیر فتح اور قیصر بٹ کی موجودگی ثابت نہ ہو سکی۔
پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقے کی جیوفنسنگ کروا لی ہے، جیو فنسنگ میں مقدمے کے نامزد ملزمان امیر فتح اور قیصر بٹ کی موجودگی ثابت نہیں ہو سکی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم قیصر بٹ اور امیر فتح موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کے ہمراہ حملہ آور ہوئے، نامزد ملزمان نے اپنے ویڈیو پیغامات میں جاوید بٹ کے قتل میں ملوث نہ ہونے کا دعوی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیجانب سے الیکشن کمیشن کا انٹر اپارٹی الیکشن پر انکوائری کا فیصلہ چیلنج
واضح رہے کہ اچھرہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں امیر فتح اور قیصر بٹ کو نامزد کر رکھا ہے، مقدمہ مقتول جاوید بٹ کے بیٹے حمزہ جاوید کی مدعیت میں 2 ستمبر کو درج کیا گیا تھا۔