قومی اسمبلی اجلاس: حیدر آباد ایئرپورٹ کے غیر فعال ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس

Sep 09, 2024 | 21:06:PM

(24 نیوز) آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں حیدر آباد ایئرپورٹ کے غیر فعال ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا گیا۔

حیدر آباد ایئرپورٹ کے غیر فعال ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس خواجہ اظہار الحسن نے پیش کیا، خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ حیدر آباد ایئرپورٹ کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ لوگ متاثر ہیں۔

وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن نہیں کیا جاسکتا، 15، 20 مسافروں کے ساتھ فلائٹ آپریشن نہیں ہوسکتا، ڈیڑھ دو مہینے میں پی آئی اے کی نجکاری ہو جائے گی، کمرشل مسئلہ نہ ہوتا تو حیدر آباد ایئرپورٹ کبھی غیر فعال نہ ہوتا، ہم پرائیویٹ ایئرلائن کو اجازت دے دیں گے یہ چلا لیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتاری کا ڈر، پی ٹی آئی قیادت کا پارلیمنٹ سے باہر نکلنے سے انکار

مزید براں قومی اسمبلی اجلاس میں ضلع وزیر آباد میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی سے متعلق بھی توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا گیا، توجہ دلاؤ نوٹس محمد احمد چٹھہ نے پیش کیا، علاوہ ازیں قومی یونیورسٹی ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2024 بھی منظور کر لیا گیا، قومی یونیورسٹی ٹیکنالوجی ترمیمی بل وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے پیش کیا۔

مزیدخبریں