ترسیلات زر میں 41 فیصد اضافہ، سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

Sep 09, 2024 | 21:19:PM
ترسیلات زر میں 41 فیصد اضافہ، سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) اگست 2023 کے مقابلے اگست 2024 میں ترسیلات زر میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 24 کے مقابلے اگست 24 میں ترسیلات زر میں 2 فیصد کمی ہوئی، اگست 2024 میں ترسیلات زر 2 ارب 94 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، اگست 2023 میں ترسیلات زر 2ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر آئی تھی۔

سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2 ماہ میں ترسیلات زر 44 فیصد اضافے سے 5ارب 93 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہوئی ہیں، گزشتہ مالی سال پہلے  2 ماہ میں ترسیلات زر 4.12 کروڑ ڈالر موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے نام اور مرضی کی نمبر پلیٹس ،ایکسائز  کی نئی سکیم آگئی