علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبریں گرم،منظر عام سے غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کے فون نمبرز بھی بند ہیں، رابطہ نہ ہونے کے باعث ان کی گرفتاری کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے رابطہ نا ہونے پر حفاظتی تحویل کی افواہیں زیرِ گردش ہیں، کل حکومت اور صحافیوں کو دھمکی دینے والے وزیر اعلی کے پی کے ہاوس میں چھپے بیٹھے ہیں، وہ گزشتہ 3 گھنٹوں سے کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں، وہ کے پی کے ہاؤس اسلام آباد پہنچے تھے، ان کو اراکین کی گرفتاری کے بارے میں بھی علم ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور اپنے ساتھیوں کی جاری گرفتاریوں کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نہ پہنچ سکے، وہ پارلیمنٹ سے صرف 3 منٹ کی مسافت پر ہیں، وہ آج اہم حکومتی عہدیداروں سے خفیہ ملاقات کی جدوجہد میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی بھی گرفتار
دوسری جانب زیرِ گردش علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی خبروں پر وزیراطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے آج دن سے کوئی رابطہ نہیں،
ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ، وزیراعلیٰ نے بتایا تھا کہ اسلام آباد جا رہا ہوں، کسی میٹنگ میں شرکت کرنی ہے، ان کے سٹاف کا نمبر بھی بند جا رہا ہے، خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں ہو رہی ہیں، وزیر اعلیٰ کے بھا ئی فیصل امین نے بھی تصدیق کی ہے کہ علی امین گنڈا پور سے رابطہ نہیں ہورہا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین اور شیرافضل مروت کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ خالد خورشید سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔