ہمیں کوئی مطلوب نہیں،ویسے پارلیمنٹ کے باہر کھڑے ہیں،اسلام آباد پولیس کا عامر ڈوگر سے مکالمہ

Sep 09, 2024 | 22:29:PM

(24نیوز) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیف ویب ملک عامر ڈوگر کو کہا ہے کجہ انہیں کوئی مطلوب نہیں،ویسے ہی پارلیمنٹ کے باہر کھڑے ہیں، اپنے ارکان اسمبلی کو کہیں کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہو جائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف ویب ملک عامر ڈوگر  پارلیمنٹ سے باہر آگئے ، عامر ڈوگر نے پولیس حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کو ہمارے کون کون سے ارکان پارلیمنٹ مطلوب ہیں نام بتا دیں، پولیس حکام نے جواب دیا کہ ہم ویسے ہی پارلیمنٹ کے باہر کھڑے ہیں ہمیں کوئی مطلوب نہیں جس پر ملک عامر ڈوگر نے پوچھاکہ آپ نے پارلیمنٹ سے شیر افضل مروت کو گرفتار کیاتو پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے پارلیمنٹ سے کسی کو گرفتار نہیں کیا، ہم پارلیمنٹ کے باہر کھڑے ہیں۔

پولیس حکام  کا کہنا تھا کہ  آپ اپنے ارکان پارلیمنٹ کو کہیں کہ پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہو جائیں،جس کسی نے بھی کوئی غیر قانونی کام کیا اسے گرفتاری کا ڈر ہونا چاہیے، آپ جا سکتے ہیں۔ 
 یہ بھی پڑھیں: گرفتاری کا ڈر,پارلیمنٹ میں موجود پی ٹی آئی قیادت کا باہر نکلنے سے انکار 

مزیدخبریں