آئینی ترمیم کیلئے قانون سازی اور نمبرز مکمل ہونے پر حکومتی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی، آئینی ترمیم کے لئے قانون سازی اور نمبرز مکمل ہونے پر بھی حکومتی جماعت کی تیاریاں مکمل ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والی عشائیہ تقریب ختم ہو گئی، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی وزیراعظم کے عشائیے میں شریک ہوئی تھیں، اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کل کے پی ٹی آئی جلسے میں ہونے والی تقریروں پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی ماحول میں ایسی کبھی زبان استعمال نہیں ہوئی جو ایک جماعت نے اپنائی ہوئی ہے، سیاسی جلسے میں جو زبان استعمال کی گئی وہ انتہائی قابل افسوس ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تمام اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی، آئینی ترمیم کے لئے قانون سازی اور نمبرز مکمل ہونے پر بھی حکومتی جماعت کی تیاریاں مکمل ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس یا مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے معاشی صورتحال کے حوالے سے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر ایاز صادق کی زین قریشی کو معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی
ذرائع کے مطابق شرکاء کا موقف ہے کہ حکومت کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی حمایت بھی حاصل ہے، اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے، اتحادی جماعتوں نے آئینی ترامیم میں حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔