علی امین گنڈاپور سے ملاقات؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی تردید کردی۔
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ میری وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، راستے بند ہونے کی وجہ سے خیبر پختو نخوا ہاوس سے ہوتے ہوئے بلوچستان ہاوس گیا، راستے بند ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخوا ہاوس کا راستہ استعمال کیا۔
قبل ازیں، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی خیبرپختونخواہ ہاوس میں علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی خبریں گردش کرنے لگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کیلئے قانون سازی اور نمبرز مکمل ہونے پر حکومتی تیاریاں مکمل