ڈیوڈ وارنر کے ناراض اور پچ چھوڑ کر جانے کی خبروں پر کراچی کنگز کا بیان سامنے آ گیا

Apr 10, 2025 | 18:16:PM
ڈیوڈ وارنر کے ناراض اور پچ چھوڑ کر جانے کی خبروں پر کراچی کنگز کا بیان سامنے آ گیا
کیپشن: ڈیوڈ وارنر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) کپتان ڈیوڈ وارنر کی ناراضگی اور پچ چھوڑ کر جانے کے حوالے سے زیرگردش خبروں پر کراچی کنگز کا بیان سامنے آ گیا۔

ترجمان کراچی کنگز کاکہنا ہے کہ کپتان ڈیوڈ وارنر کی ناراضگی اور پچ چھوڑ کر جانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں،ڈیوڈ وارنر ناراض ہوکر نہیں گئے، نہ ہی پچ چھوڑ کر گئے،ڈیوڈ وارنر نے اکیڈمی کی پریکٹس پچ پر 3 اوورز سے زائد بیٹنگ کی اور پھر پریکٹس میچ میں شامل ہونے واپس اوول گراؤنڈ آ گئے۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ڈیوڈ وارنر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراونڈ میں جاری انٹرا سکواڈ  میچ میں شریک تھے. جس میں انہوں نے بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے مہنگا،ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم