اپوزیشن جماعتوں کا سپیکر کے خلاف عدم اعتماد تحریک لانے،پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفوں پر غور

Apr 10, 2025 | 18:26:PM

(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اتحادیوں کی جانب سےسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے اور پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دینے کی تجاویز سامنے آگئیں ہیں۔ 

 ذرائع  کے مطابق حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر   احتجاج کیلئے حکمت عملی پر غور کرنے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  اور اتحادیوں نے سر جوڑ لیے،پی ٹی آئی اور اتحادی نے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی  نے تجویز دی ہے کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے پاس پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دیے دینے چاہیں،ذرائع پی ٹی آئی  کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ 

 ذرائع  نے کہاہے کہ کمیٹیوں سے استعفیٰ کے تجویز پر بانی چیئرمین کو بھی اعتماد میں لینے کی رائے،کمیٹیوں سے استعفیٰ کے اوپر پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی بھی اتفاق رائے قائم نہیں ہے،پارلیمانی ارکان کی رائے ہے کہ اگر کمیٹیوں سے استعفیٰ دے کر پارلیمنٹ سے باہر گئے تو ہمارے پاس بولنے کا کوئی فورم نہیں بچے گا۔

ذرائع  نے یہ بھی بتایا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی تجویز بھی بانی چیئرمین تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا،بانی چیئرمین کی جانب سے پارلیمانی کارروائی کو نہ چلنے دینے کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہو سکا، بانی چیئرمین عمران خان پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی قیادت پر اپنے ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ںالاں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت تاحال نہ مل سکی
 

مزیدخبریں