(وقاص احمد) لاہور شہر کے تھانے شیراکوٹ کے علاقے میں17سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنیوالے محلے میں دندناتے پھر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے میں 17سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی کرنے والے ملزمان نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا سمیت علاقے میں وائرل کردی ۔ جس پر متاثرہ لڑکے کے چچا کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ اس کے بھتیجے کو ملزمان نے گھر بلایا اور نشہ آور چیز پلائی، جس کے بعد ملزم عمران نے بدفعلی کی اور فیضان اور شبیر نے ویڈیو بناکروائرل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل کرنیوالے ملزمان گرفتار ہیں جبکہ مرکزی ملزم عمران ضمانت پر ہے۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ عادل یوسف کا کہنا ہے کہ ملزم نے ضمانت کروا رکھی ہے اور وہ محلے میں ہی دندناتا پھر رہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی