(ملک رحمان)ضلع کوہاٹ میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ 2بچےشدید زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ ضلع کوہاٹ کے علاقہ شیخان میں پیش آیا ،جہاں بچے اپنے گھر میں دستی بم سے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا ۔دھماکے کے نتیجے میں 2بچے جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفرکیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم ’’پُھلے‘‘ تنازع کا شکار، ریلیز 2 ہفتوں کیلئے موخر