(اشرف خان) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ملکی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 10 ارب 69 کروڑ 94 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 14 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 4ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ،ملک کےمجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 15ارب 75 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے میں۔ 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم ’’پُھلے‘‘ تنازع کا شکار، ریلیز 2 ہفتوں کیلئے موخر