مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کا حکم

Apr 10, 2025 | 22:25:PM
 مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے   جمعہ کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کا حکم دیدیا۔

جے یو آئی میڈیا سیل کے جاری کردہ ایک بیان میں  اسلم غوری  نے کہا ہے کہ جے یو  آئی کے کارکن اور ذمہ دار ان مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ہر ضلع میں جمعہ کی نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں ۔ انہوں نے کہا فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ روا ظلم پر خاموشی ظلم ہے ۔13اپریل کو کراچی میں عظیم الشان اسرائیل مردہ باد کانفرنس ہوگی ، اسرائیل مردہ باد کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے قائدین کو دعوت دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم ’’پُھلے‘‘  تنازع کا شکار، ریلیز 2 ہفتوں کیلئے موخر