(زین مدنی)معروف انڈین پنجابی فنکار گپی گریوال کی بطورڈائریکٹر،رائٹر،پروڈیوسر اورایکٹر بڑے بجٹ کی ایکشن پنجابی فلم ’’اکال‘‘کل پاکستان اوربھارت سمیت دنیاکے پندرہ سے زائد ممالک میں ریلیز ہوگی
رپورٹ کے مطابق فلم ’’اکال‘‘ کی کہانی سکھ مذہب کی آزادی پر مبنی ہے جسے بڑے ہی منفرد انداز سے فلم بند کیاگیا ہےفلم کی کاسٹ میں اداکار گپی گریوال نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ولی فلمز کے پاس ہیں، فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت 15 سے زائد ممالک میں ریلیز کیاگیا ہے۔ اس فلم کے نمایاں فنکاروں میں گپی گریوال کے علاوہ نمرت کھیرا،اپندردیپ سنگھ،نکیتن دھیر،گرپریت سنگھ،مٹاوشیشت،پرنس کنول جیت سنگھ اورشنداگریوال شامل ہیں۔
گپی گریوال نے اگلی فلم “جنے لہور نی ویکھیا” پاکستان شوٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ انھوں نے کہا لاہور کو دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ناصر چنیوٹی سمیت پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم ’’پُھلے‘‘ تنازع کا شکار، ریلیز 2 ہفتوں کیلئے موخر