(24 نیوز) ملک کی گیس کمپنیوں سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے رواں مالی سال کی مالی ضروریات کیلئے اوگرا میں درخواستیں دائر کردیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کی،سوئی نادرن نے گیس کی اوسط قیمت 2485روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی۔سوئی نادرن نے 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی بھی درخواست کی،کمپنی کی درخواست پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور اورپشاور میں سماعتیں ہوں گی۔اسی طرح سوئی سدرن نے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات کی درخواست دائر کی ،سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی۔سوئی سدرن نے 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی بھی درخواست کی،کمپنی کی درخواست پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم ’’پُھلے‘‘ تنازع کا شکار، ریلیز 2 ہفتوں کیلئے موخر