واٹس ایپ،فیس بک کی سروس سست روی کا شکار تصاویر،آوازیں آنا بند ہوگئیں،وجہ کیا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان بھر میں واٹس ایپ،فیس بک کی سروس سست روی کا شکار،تصاویر،آوازیں آنا بند ہوگئیں۔وجہ کیا ہے؟
ایک تخمینے کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ 23 لاکھ سے زائد ہے۔یعنی صارفین کی ایک بڑی تعداد واٹس ایپ پر اینگیجڈ ہے لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشن بھی سست روی کا شکار ہیں دوسری جانب واٹس ایپ پر پیغامات ڈاؤن لوڈ نہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی اسپیڈ مانیٹرنگ کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام ایپ گذشتہ کئی گھنٹوں سے سست روی کا شکار ہیں۔اِس سے پہلے 20 جولائی کو پاکستان بھر میں متعدد واٹس ایپ صارفین کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ اُنہیں موبائل ڈیٹا پر میسجنگ سروس استعمال کرتے ہوئے میڈیا فائلز جیسے وائس نوٹس، فوٹوز اور ویڈیوز بھیجنے یا موصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔
ضرورپڑھیں:میا خلیفہ کی تصویر وائرل ،ایسا کیا ہوا کہ پولیس بلانا پڑ گئی
صارفین کا کہنا تھا کہ میڈیا فائلز کو ڈاؤن لوڈ ہونے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے یا وہ فائلز ڈاؤن لوڈ ہوتی ہی نہیں۔کچھ صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے ایک میسج بھی موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ ڈاکومنٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے وائی فائی سے کنکٹ کریں۔جبکہ پی ٹی اے حکام نے واٹس ایپ سروسز میں خلل کو ممکنہ تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
آئی ٹی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائر وال کی آزمائش کے بعد سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔اب ظاہر ہے آج کے دور میں انٹرنیٹ انسانی زندگیوں میں رچ بس گیا ہے۔ آفیشلی اور پروفیشنلی طور پر انٹرنیٹ کا استعمال ہوتا ہے ایسے میں انٹرنیٹ کا متاثر ہونا صارفین کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ضرورت اِس بات کی ہے کہ اِس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہئے ۔