قوم کو بجلی کی قیمت سے متعلق جلدخوشخبری ملے گی، اویس لغاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر،وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس تمام آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لے رہی ہے، ڈیڑھ ماہ سے کام کر رہے ہیں کہ ہمیں کس آئی پی پی کی کیپیسٹی کی ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں قوم کو بجلی کی قیمت سے متعلق خوشخبریاں ملیں گی.
یہ بھی پڑھیں: کتنے یونٹ تک مفت بجلی ملے گی؟،حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
گزشتہ روز پاور ڈویژن کی وضاحت کے باوجود غلط خبر چلائی گئی کہ بجلی مہنگی ہوئی ہے، کل بجلی 77 پیسے سستی ہوئی، ایڈجسٹمنٹ 3.33 روپے سے کم کر کے 2.56 روپے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی