وہ گلوکارہ جو کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے مفید ہیں؟

Aug 10, 2024 | 11:44:AM

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اپنے کنسرٹس کے ذریعے ہر ملک کی معیشت اٹھا دیتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے دُنیا کے جن ممالک میں اپنے میوزک کنسرٹس کیے ہیں وہاں کی معیشت میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور یہ تبدیلی اُن ممالک کے لیے مفید قرار دی جارہی ہے۔

میگزین کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے لندن کو 38 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملا، ٹوکیو کو 22 کروڑ 80 لاکھ کا ریونیو ملا جبکہ میکسیکو سٹی کو 6 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملا۔

 دوسری جانب آسٹریا میں دہشتگردی کے حملے کے منصوبے کے پیشِ نظر ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس منسوخ ہونے سے ملکی معیشت کو 6 کروڑ  ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:میا خلیفہ کی تصویر وائرل ،ایسا کیا ہوا کہ پولیس بلانا پڑ گئی

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی اقتصادی ماہرین ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے ملکی معیشت کے فائدے کو "Swiftonomics" کا نام دیتے ہيں۔

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں ہونے والے تھے، جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔

تاہم، ویانا کی سیکیورٹی حکام نے دہشگردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ کردیے گئے تھے۔

مزیدخبریں