سموگ کے خاتمے اورماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پنجاب کے پہلے گرینڈ پلان کو حتمی شکل دیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے کو پنجاب کے پہلے گرینڈ پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق "پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان 2024 " کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ پلان کو کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس نے ماحولیاتی تحفظ پالیسی اور ایکشن پلان کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے سیکرٹری انوائرمنٹ اینڈ کلائیمٹ چینج راجہ جہانگیر انورنے مجوزہ مسودہ اجلاس میں پیش کیااور تفصیلی بریفنگ دی ۔
مریم اورنگزیب نے پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان 2024 کے مسودے کے معیار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہدایات جاری کردیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان تمام سٹیک ہولڈرز کو بھجوایا جائے۔
اجلاس میں پلانٹ فار پاکستان مہم کو تیز ، متاثرہ سیکٹرز میں گرین انوسٹمنٹ کرنے، تعلیمی نصاب میں کلائیمٹ چینج ایجوکیشن شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔
اس کے علاوہ بارش کا پانی ذخیرہ کر کے سرکاری عمارتوں میں استعمال میں لانے کی تجویز اور مختلف اضلاع میں تجرباتی پروگرام شروع کرنے پر غور کیا گیا ،پانی کے معیارکا تجزیہ کرنے کیلئے واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم قائم کئے گئے اور زیر زمین پانی کو کنٹرول کرنے کیلئے قوانین متعارف کرانے کی بھی تجویز دی گئی۔
اجلاس میں پانی کی بچت کیلئے آبپاشی میں جدید طریقے متعارف کرانے کی تجویز، پوٹھو ہار اورروہی کے علاقوں میں چھوٹے ڈیم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں جنوبی پنجاب کو قحط سے بچانے کے خصوصی مینجمنٹ پلان شروع کرنے کی تجویز کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو ماحول دوستبلاسود قرضے دینے کی بھی تجویز دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:قوم دہشتگردی ختم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کیساتھ ہے:صدر زرداری
سیکریٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اقدام کا مقصد کلائیمٹ چینج کے مقابلے کی بہتر صلاحیت پیدا کرنا ہے،موسمیاتی تبدیلی درجہ حرارت اور گرمی کی شدت بڑھا رہی ہے ،موسمی تبدیلی کا نتیجہ سیلاب، قحط اور جنگلات میں آگ لگنے جیسے واقعات کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔
راجہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر سال تقریباً 95 ہزار کلو ٹن گرین ہاوس گیسز اور 7 ہزار 17 کلو ٹن مضر صحت گیسز کا اخراج ہورہاہے،لاہور، راولپنڈی، میانوالی، ڈی جی خان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، بہاولنگر، بہاولپور اور ملتان ہائی ٹمپریچر ہاٹ سپاٹ قرار ہے۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی انسانی زندگی اورموت کا معاملہ ہے، موسم کی تباہی زندگی کی تباہی بن رہی ہے،وزیراعلی پنجاب کا وژن انسان اور جانداروں کی زندگی بچانے کا مشن ہے، اقدامات کے علاوہ عوام کے ہر طبقے کو احساس دلانا ہوگا کہ درخت لگانا، ماحول کو زہروں سے پاک کرنا کیوں ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سیکرٹری انوئرمنٹ اینڈ کلائیمٹ چینج راجا جہانگیرانور، اربن یونٹ کے سی ای او عمر مسعود، ماہرین ماحولیات اور دیگر حکام موجود تھے۔