نہم کے نتائج نے طلبا کی چیخیں نکلوا دیں،ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے فیل

ہزاروں طلبا نے ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرادیں

Aug 10, 2024 | 15:15:PM
نہم کے نتائج نے طلبا کی چیخیں نکلوا دیں،ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے فیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)گزشتہ روز پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بتائج نے طلباء کی چیخیں نکلوا دیں جبکہ لاہور بورڈ کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے فیل ہوگئے ۔

لاہور بورڈ‌میں نتائج کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے کیا،لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 87 ہزار اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں ایک لاکھ 27 ہزار 836 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 1 لاکھ 59 ہزار بچے فیل ہوئے ہیں،امتحان میں کامیابی کا تناسب 44.5 فیصد رہا۔

جس کے بعد  ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرادیں،سب سے زیادہ بچےتاریخ پاکستان میں فیل ہوئے،رزلٹ ساڑھے 12 فیصدرہا۔
تاریخ اسلام کے پیپر میں صرف 45 فیصد بچے پاس ہوسکے، جنرل میتھ میں 58 فیصد اور جنرل سائنس میں 60 فیصد بچے پاس ہو سکے ۔

اس کے علاوہکیمسٹری میں 62 فیصد اور ریاضی میں 63 فیصد  اور   سوکس میں صرف 66 فیصد ،فزکس میں 69 فیصد بچے پاس ہوسکے۔

یہ بھی ہڑھیں:موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ 3 دن کے لئےبند؟

خیال رہے کہ  امیدوار 24 اگست تک ری چیکنگ کےلئے اپلائی کرسکیں گے،پیپر کی ری چیکنگ فیس بڑھا کر 1400 روپے کردی گئی،امیدوار آن لائن درخواست کیساتھ بینک میں فیس جمع کروائیں گے جبکہ  امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس لاہور بورڈ پیپر ری چیکنگ کیلئے بلوایا جائے گا ۔