مہنگی بجلی ایک اور انسان کھا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگی بجلی ایک اور جان لے گئی ،بہاولنگر میں بجلی کا بل ہزاروں روپے آنے پر غریب سبزی فروش نے اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کر لیا۔
بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں پیش آنے افسوسناک واقعے پر متوفی کے والد نے پولسی کوبتایا کہ بجلی کا بل زیادہ آنے پر بیٹے نے خودکشی کر لی،والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا، بجلی کا بل 17 ہزار روپے آنے پر دلبرداشتہ تھا۔
والد کا کہنا تھا بیٹے نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی، کسی کے خلاف کارروائی نہیں چاہتے۔
ضرورپڑھیں:قوم دہشتگردی ختم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کیساتھ ہے:صدر زرداری
خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے زیادہ بل آنے پر عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اس معاملے پر جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا تھا جس کا اختتام حکومت کے ساتھ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کے معاہدے پر ہوا۔