پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید کا ایک مرتبہ پھر سے وارنٹ گرفتاری جاری

Aug 10, 2024 | 17:40:PM
 پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید کا ایک مرتبہ پھر سے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل کی عدم حاضری کے باعث قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے حاضری کے لیے ملزمان کو طلب کر رکھا تھا،واضح رہے کہ 15 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نےصنم جاوید کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تھی جب کہ اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے رہائی کے بعد انہیں اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،عدالت نے صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کرلی تھی اور رہائی کے بعد صنم جاوید گھر روانہ ہوگئی تھیں تاہم کچھ ہی دیر بعد اسلام آباد کی رمنا پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا اور اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے،اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے،9مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجاز چوہدری کے ساتھ ساتھ صنم جاوید کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سیاسی حقیقت، تسلیم کئے بغیر استحکام نہیں آسکتا، شاہ محمود قریشی