گھر میں کھیلتے 3 بہنیں آٹے والے ڈرمی میں بند ،دم گھٹنے سے ایک جاں بحق 2 کی حالت تشویشناک 

Aug 10, 2024 | 18:08:PM
 گھر میں کھیلتے 3 بہنیں آٹے والے ڈرمی میں بند ،دم گھٹنے سے ایک جاں بحق 2 کی حالت تشویشناک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گجرانوالہ کے ایک گھر میں 3 بہنیں کھیلتے ہوئے آٹے والے ڈرمی میں بند ہوگئیں،ایک جاں بحق جبکہ 2بچیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے الیاس کالونی میں گھر میں کھیلتے 3 بہنیں آٹے والی ڈرمی میں بند ہوگئیں، آٹے والی ڈرمی میں بند ہونے اور  دم گھٹنے سے ایک بہن جاں بحق،دو بہنوں کی حالت تشویشناک ہے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی کی شناخت 10 سالہ حفصہ کے نام سے ہوئی ہے، تینوں بہنیں کھیلتے ہوئے آٹے والی ڈرمی لاک ہونے کی وجہ سے پھنس گئی تھیں۔

دوسری جانب پولیس بھی تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ گئی ،واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ جیل میانوالی معطل