یوگنڈا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یوگنڈا کے دارالحکومت میں لینڈ سلائیڈنگ سے8افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران 14 افراد کو بچا لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے حکام نے بتایا کہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا لینڈ فل میں لینڈ سلائیڈینگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ، یوگنڈا کے میڈیا نے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ جمعہ کو دیر گئے شدید بارش کے بعد پیش آیا جب لینڈ فل کے کچھ حصے گر گئے اور کچھ قریبی مکانات کو ڈھانپ لیا،کمپالا کیپٹل سٹی اتھارٹی نے کہا کہ حکومت اور ریڈ کراس کے اہلکار جائے وقوعہ کی تلاش کر رہے ہیں اور اس آپریشن میں 14 افراد کو بچا لیا ہے،اتھارٹی نے اپنے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ انتہائی افسوسناک نوٹ خبر ہے کہ8 افراد اب تک مردہ پائے گئے ہیں،6 بالغ اور 2بچےشامل ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے ۔
لینڈ فل جسے کِٹیزی کے نام سے جانا جاتا ہے، کئی دہائیوں سے کمپالا کے واحد کوڑے کے ڈھیر کے طور پر کام کر رہا ہے اور ایک بڑی پہاڑی میں تبدیل ہو چکا ہے، رہائشیوں نے طویل عرصے سے شکایت کی ہے کہ اس جگہ سے خطرناک فضلہ ماحول کو آلودہ کر رہا ہے اور لوگوں کے لیے خطرہ ہے، یوگنڈا ٹیلی ویژن کی فوٹیج میں لوگوں کو لینڈ فل کے ایک حصے پر چلتے ہوئے دکھایا گیا جس نے ایک گھر کے کچھ حصوں کو کچل دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں کھیلتے 3 بہنیں آٹے والے ڈرمی میں بند ،دم گھٹنے سے ایک جاں بحق 2 کی حالت تشویشناک