جسٹس منصور علی شاہ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ تعطیلات کے بعد جاری کرنے کا عندیہ 

Aug 10, 2024 | 19:20:PM
جسٹس منصور علی شاہ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ تعطیلات کے بعد جاری کرنے کا عندیہ 
کیپشن: جسٹس منصور علی شاہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے  غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ لکھنا شروع کر دیا گیا ہے،ججز چھٹیوں پر ہیں تعطیلات کے بعد شاید اکثریتی فیصلہ ججز کیساتھ ڈسکس کیا جائے،ان کاکہناتھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اس وقت چیف جسٹس ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی میرے دوست ہیں۔

صحافی کے سوال ’ایک سیاسی جماعت آپ کے چیف جسٹس بننے کانوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے‘کے جواب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے،میرا نوٹیفکیشن جب ہونا ہوگا ہو جائے گا،اس وقت قاضی فائز عیسی چیف جسٹس ہیں انکا پورا کنٹرول ہے۔

ایک اور سوال’کیا آپ کو چیف جسٹس بننے کا جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا شوق نہیں‘کے جواب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ مجھے کوئی شوق نہیں جب ہونا ہوگا نوٹیفکیشن ہوجائے گا،نوٹیفکیشن کرنا میرا اختیار نہیں جب اللہ کی مرضی ہوگی ہوجائے گا۔ 

’کیا ترمیمی قانون سے عدالتی فیصلہ بدلا جا سکتا ہے‘سوال پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ میں اس پر کوئی بات نہیں کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں:اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرنا تو پھر کوئی اور نظام لے آئیں،جسٹس منصور علی شاہ